اگرچہ کینسر کے مریضوں اور بقیہ خاندان پر گھریلو کتوں کے خوشگوار احساسات کی کئی مثالیں اور کہانیاں موجود ہیں لیکن تاحال ایسا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں جو ان احساسات کو گہرائی بتائے
حال ہی میں امریکن اکیڈمی آف بچگانہ امراض کو حاصل ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے 285 میں سے ایک بچے میں قبل از 20 سال عمر میں کینسر کی تشخیص ہو رہی ہے تاہم گذشتہ دہائی میں مریضوں کے زندہ رہنے میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مرنے والوں کی تعداد 1975-1977 کے مقابل 2007-2010 میں 50 فیصد کم ہو گئی ہے
تاہم، اموات میں اس کمی کے کوئی خاطر خواہ سائنسی ثبوت نہیں ہیں کہ کیسے مریضوں کی زندگی بچنے لگی ہے اور وہ پر سکون زندگی گزارنے کے قابل ہو رہے ہیں
کینائن اینڈ چائلڈہڈ کینسر پر ہونے والی ایک تحقیق جیسے امریکن ہیومن ایسوسی ایشن نے زوئیٹکس نامی پی فائزر فارما سوٹیکل کمپنی کے ذیلی ادارے کے تعاون سے مکمل ہوئی- تحقیق میں مریضوں کو ہفتہ وار پالتو کتوں کے ساتھ کھیلنے کی سہولت فراہم کی گئی اور بعد میں ان کے فشار خون، نبض اور بے چینی کی کیفیات کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جاتا رہا- پالتو کتوں کے ساتھ مریض بات کرتے، ان کے جسم کو سہلاتے، ان کے ساتھ تصویر بنواتے اور دیکھتے اور حکم دے کر تابعداری کو ملاحظہ کرتے
ابتدائی طور پر دیکھا گیا کہ پالتو کتے کی سہولت رکھنے والے مریضوں کے فشار خون میں سہولت نا رکھنے والے مریضوں کی نسب ٹھہراؤ آ گیا بلکہ نبض کی روانگی میں بھی استحکام دیکھنے میں آیا
تحقیقات کرنے والے ڈاکٹر ایمی میک کالف نے کہا ہے کہ یہ نتائج بتاتے ہیں کہ پالتو کتے ان بچوں کو پرسکون زندگی کا احساس دیتے ہیں جو کینسر جنہیں کینسر جیسا موذی مرض لاحق ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تحقیق ان تعلقات کو بھی آشکار کرتے ہے جو انسانوں اور جانوروں کے درمیان پایا جاتا ہے


0 comments:
Post a Comment