مقید باڑہ بڑے جانوروں میں ٹی بی کی وجہ بن سکتا ہے: تحقیق


مقید باڑہ جس میں جانوروں کی تعداد زیادہ ہو، جانوروں کو حد سے زیادہ محدود کیا گیا ہو اور سائیلیج کا استعمال بڑے جانوروں میں ٹی بی رسک سے منسلک ہے: نئی تحقیق

یونیورسٹی آف ایکسیٹر، برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق جو رائل سوسائٹی کے جرنل 'بائیولوجیکل لیٹرز' میں شائع ہوئی میں 808 کنٹرول اور مقید باڑوں کا مطالعہ کیا گیا جن میں سے 503 باڑوں میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی

ڈاکٹر فیونا میتھوجو یونیورسٹی کے شعبہ ممالیاتی حیاتیات میں ایسوی ایٹ پروفیسر ہیں اور اس تحقیقاتی مطالعے کی قیادت کر رہی تھیں نے کہا ہے "ٹی بی کا مرض باڑے کے لیے تباہ کن ہوتا ہے،اس لیے ضروری ہے کہ اس سے بچاؤ کے لیے قابل عمل حل تلاش کیے جائیں، خصوصاً ایسے علاقوں میں جہاں یہ بیماری بار بار آتی ہے اور جانوروں کے مسائل میں اضافہ کرتی ہے وہاں ہم اس بیماری کے امکانات کو کم کر دیں تو یہ جانوروں کی صحت کے لیے بہت اچھا ہوگا، ہماری یہ تحقیق ایسے علاقوں کے لیے دیرپاحکمت علمی بنانے میں معاون ہو گی"-ا

گذشتہ دہائیوں سے فارم سرگرمیوں میں کئی بنیادی تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں، تقریباً آدھے برطانوی ڈیری فارمرزکو 2002ء سے نقصانات کے نتیجے میں کاروبار ٹھپ کرنا پڑ گیا، اور باقی رہنے والے فارمرزکے پاس جانوروں کے بڑے ریوڑ اور زیادہ پیدا وار ہے، ، 1996ء سے ریوڑ کا سائز 75 جانوروں سے بڑھ کر 2014ء میں 133 جانوروں تک جا پہنچا ہے(77فیصد اضافہ)جبکہ سالانہ پیداوار 5775 لٹر سے بڑھکر 2013ء میں 7535 لٹر (27فیصد اضافہ) ریکارڈ کی گئی

تحقیقاتی ٹیم نے یہ نوٹ کیا کہ 150یا اس سے زائد جانور کے ریوڑ سائز میں ان ریوڑوں کی نسبت 50 فیصد زیادہ ٹی بی  کے حملے دیکھنے میں آئے جن کا ریوڑ سائز 50 جانور یا اس سے کم تھا- اس ضمن میں چارہ کی اگائی اور کھلانے کے مراحل بھی اہم تھے جو زیادہ سے زیادہ پیداواری نظام میں اپنائے جا رہے تھے- مکئی جو برطانیہ میں بچھوؤں کی پسندیدہ خوراک ہے اس نے بھی ٹی بی کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے ٹی بی کے حملوں میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اس کے ساتھ ساتھ سائلیج کی وجہ سے بھی ٹی بی کے امکانات دو گنا زیادہ دیکھے گئے البتہ  50 کلومیٹر باڑے کی حدود میں ایک کلومیٹر اضافہ ٹی بی کے امکانات میں 37 فیصد کمی کر دیتا ہے یہ بات اس لیے کہی گئی کہ مقید باڑے میں جراثیم کی تعداد حد سے تجاوز کرنے کے بعد بہت جلد ٹی بی کے حملے کی صورت میں نکلتی ہے

ڈاکٹر میتھو نے کہا ہے کہ ٹی بی کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ ہماری حکمت عملی مضبوط اور مشاہدات پر کھڑی ہو، ہماری یہ پہلی تحقیق ہے جو اس موضوع پر بڑے پیمانے پر کی گئی ہے تاکہ باڑے کی نوعیت اور چارے سے ٹی بی کے پھیلاؤ میں تعلق تلاش کیا جا سکے، ہم مجموعی تعلق تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے اس لیے ہم باڑے اور چارے میں کچھ تبدیلیاں کر کے ٹی بی کے امکانات سے بچ سکتے ہیں، بائیو سیکیورٹی بڑھا کر فارمرٹی بی کے امکانات کو کم سکتے ہیں، البتہ بیماری میں معاون ان عناصر کو تفصیلی طور پر پڑھ کر ہم فارم سسٹم کے اندر ٹی بی سے بچاؤ کے لیے بڑی بڑی تبدیلیاں کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں

Journal Reference:
  1. B. Winkler, F. Mathews. Environmental Risk Factors Association with Bovine Tuberculosis in Cattle high Risk AreasBiological Letters, November 2015 DOI: 10.1098/rsbl.2015.0536
گوگل+ پر بھیجیں

About منتظم

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 comments:

Post a Comment