پولٹری ایسوسی ایشن پر برائلر وانڈے کے دام فکس کرنے کا شبہ


پولٹری ایسوسی ایشن پر برائلر وانڈے کے دام فکس کرنے کا شبہ
مسابقتہ کمیشن نے شوکاز نوٹس دے دیا، 14 دن کے اندر تحریر جواب طلب 
کراچی(بزنس رپورٹر) مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے) کو مسابقتی ایکٹ 2010ء کے سیکشن 5 کی بادی النظر خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا- سی سی پی نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے مختلف اخبارات میں برائلر چکن اور انڈوں کی قیمتوں کے متعلق شائع ہونے والے اشتہار کا نوٹس لیا، ان اشتہارات سے ایسا ظاہر ہوا کہ پی پی اے نے بادی النظر میں ٹریڈ ایسوسی ایشن کی طرح برائلر چکن اور انڈوں کی قیمتوں کو فکس کیا جس کا مقصد چکن اور انڈوں کی متعلقہ مارکیٹ میں مسابقت کو روکنا، محدود کرنا یا متاثر کرنا تھا- کسی ٹریڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں، پیداوار اور فروخت کے متعلق فیصلے مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 4 کے تحت ممنوع ہیں، اس شوکاز نوٹس کے ذریعے پی پی اے کو 14 دن کے اندر تحریری جواب دینے کا کہا گیا ہے تاکہ اس معاملے  پر پی پی اے کا موقف 3 دسمبر 2015ء کو سنا جا سکے- بشکریہ: ایکسپریس
گوگل+ پر بھیجیں

About منتظم

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 comments:

Post a Comment