کم سے زیادہ کیسے پائیں جیسا کہ چارہ سے دودھ، تحقیقات جاری



چارہ کھاؤ ----- اور دودھ دو، دودھیال جانوروں کی بس یہی زندگی ہے

یہ دو عوامل بنیادی طور پر باہم مربوط ہیں اور مجموعی طور گائے اور بھینس کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ان جانوروں کی دودھ دینے کی صلاحیت پر جینیاتی عوامل کے ساتھ مل کر کردار ادا کرتے ہیں

فیڈ راشن میں مثالی طور پر ایسے تمام اجزاء موجود ہوتے ہیں دودھیال جانوروں کی صحت کو بہتر رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور جانور بھی یہ صلاحیت خوب رکھتے ہیں کہ وہ ان اجزاء کو استعمال کر کے دودھ کی پیداوار بڑھائیں، ہم یقینی طور پر متفق ہوں گے کہ یہ دو عوامل دراصل ڈیری انڈسٹری کی جان ہیں

  حال ہی میں یونیورسٹی آف ویسکانسن کے اندر پروفیسر ڈاکٹر لاو آرمینٹانو جو کہ امریکی 'نیشنل ریسرچ کونسل' کے سربراہ بھی ہیں ایسی تحقیقات میں مگن ہیں  جس کے نتیجے میں جانوروں میں دودھ دینے کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے- ڈاکٹر آرمینٹانو کہتے ہیں کہ ہم ایسا کام نہیں کر رہے جو تعلیمی اداروں کے اندر ہو اور کچھ جرنل میں چھپ کر دوبارہ تعلیمی اداروں میں پڑھ لیا جائے بلکہ ہماری تحقیق کا تعلق براہ راست ڈیری انڈسٹری سے ہے جس سے یقینی طور پر نہ صرف امریکی ڈیری انڈسٹری بلکہ  پوری دنیا فائدہ اٹھا سکے گی، ہم تحقیق کے منافع بخش استعمال کی بات کر رہے ہیں

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ تحقیق کو کیسے استعمال کریں گے تو انہوں نے کہا  اس کا استعمال 'دودھیال جانور کی غذائی ضروریات' کو از سرِ نو مرتب کریں گے، جس میں بنیادی غذائی اجزاء  حتی کہ اضافی سپلیمنٹس اور ٹاکس کی غذائی تفصیل و مقدار کا تعین کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ غذائیت کا مطالعہ خاصا دلچسپ اور کمیتی ذائقہ رکھتا ہے خصوصاً اس کیس میں جو ہم کر رہے ہیں

ڈاکٹر آرمینٹانو نے کہا کہ چارے کے اخراجات، دودھ کی پیداوار کا سب سے بڑا خرچہ ہے، اس لیے جانور کی دودھ دینے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے یہ ہو گا کہ وہ کم خوراک کے ساتھ زیادہ دودھ دینے لگے گا، انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب جانور کو اس بنیاد پر چنا جاتا تھا کہ وہ کتنا دودھ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن  اب دودھ کی پیداوار کو چننے کے قابل ہو رہے ہیں، یہ بالکل اسی طور قابل عمل ہوگا جیسا کہ اول الذکر رہا ہے
گوگل+ پر بھیجیں

About منتظم

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 comments:

Post a Comment