جسمانی 'دفاع کی آخری سرحد' کو توڑنے والا اینٹی بائیوٹک مزاحمتی جین دریافت


ایک ایسا جین جو بیکٹریا کوانفیکشنز کے علاج کی حتمی اینٹی بائیو ٹک پولی مکسن کیخلاف مزاحمت کے قابل بنا دیتا ہے یہ جین چین میں ہونے والی حالیہ تحقیقاتی مطالعہ میں سؤر میں پائے جانے والی بیکٹریا کی فیملی میں پایا گیا

تحقیقات کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ جین کچھ بیکٹیریا میں موجود ہے اور وبائی شکل اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے اس جین کا نام ایم سی آر - ون رکھا ہے

پلازمڈ کے اوپر پائے جانے والے اس جین کی دریافت ماہرین کے لیے خطرناک ہے کیونکہ اس طرح دوسرے بیکٹیریا میں اس کی منتقلی 'ہاریزینٹل جین ٹرانفسر' کی بدولت آسان ہو جاتی ہے

اسی طرح کی ایک تحقیق گذشتہ سال بھارت میں ہوئی تھی جس میں  این ڈی ایم- ون نامی جین کی دریافت ہوئی جو تقریباً تمام اینٹی بائیوٹکس کیخلاف بیکٹیریا کو مزاحمتی خصوصیات سے نوازتا تھا

ساؤتھ چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی میں ہونے والی اس تحقیق کے نتیجے میں کہا گیا ہے کہ یہ انکشاف خطرناک ہے کیونکہ پولی مکسز، اینٹی بائیوٹکس کی وہ آخری کلاس ہے جو خلیے سے خلیے میں مزاحمت کے پھیلاؤ کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے
گوگل+ پر بھیجیں

About منتظم

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 comments:

Post a Comment