دودھ دینے والے جن جانوروں میں مقعد کا درجہ حرارت زیادہ ہو وہ جانور نہ صرف دودھ کی پیداوار کم کر دیتا ہے بلکہ اس کی تولیدی صلاحیت پر بھی حرف آتا ہے- معقد کا درجہ حرات، گرم موسم اور حالات میں جانچا جا سکتا ہے، اس لیے جانوروں کی نسل کشی کے لیے درجہ حرارت کی بنیاد پر چناؤ آسان ہو سکتا ہے، نتیجتاً ہم زیادہ درجہ حرارت کے خطرناک اثرات کو کم کر سکتے ہیں
یونیورسٹی آف فلوریڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں جانوروں کی درجہ حرارت کے خلاف جسمانی برداشت اور اس کا جینو ٹائپ کے ساتھ تعلق کا مطالعہ کیا گیا، اس سے قبل جانور کی درجہ حرارت کیخلاف جسمانی مزاحمت اور اس کا جینو ٹائپ کے تعلق ثابت ہو چکا ہے- ہالسٹیئن نسل میں ایسے تین مختلف قسم کے جینیاتی مارکر شناخت کیے گئے جن کی وجہ سے جو زیادہ حرارت میں جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کا باعث بنتے ہیں
تحقیقات کرنے والے مصنف ڈاکٹر پی جے ہینسن نے کہا ہے کہ ہم ان مارکرز کو جانوروں کی نسل کشی کے چناؤ میں استعمال کر کے ایسے ہالسٹیئن جانور پیدا کر سکتے ہیں جو زیادہ درجہ حرارت کو سہنے کی جسمانی صلاحیت رکھتے ہوں گے


0 comments:
Post a Comment