گھوڑوں کے بیکٹیریا میں اینٹی مائیکروبیل مزاحمت


اینٹی مائیکروبیل ادویاء کیخلاف بیکٹیریا میں پائی جانے والی مزاحمت ، انسانی اور وٹرنری میڈیسن کا اہم ترین مسئلہ ہے لیکن گھوڑوں اور اُس کے ہم عصر جانوروں میں اس مزاحمت کی موجودگی اور طریقہ کار پر بہت کم تحقیقات کی گئی ہیں اور نہ ہی یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ  وہاں سے انسانی صحت پر کیا اثر ڈالتی ہے

اکوائن وٹرنری جرنل میں چھپنے والا ایک نیا تحقیقاتی جائزہ (ریویو) گھوڑوں میں موجود بیکٹیریا کی اینٹی مائیکروبیل مزاحمتی صلاحیتوں کو فاش کرتا ہے خاص طور پر جو ای کولی بیکٹیریا میں پائی جاتی ہیں- جائزے میں بتایا گیا ہے کہ گھوڑا ہسپتالوں میں موجود گھوڑوں میں میتھی سلین کیخلاف مزاحمت رکھنے والے ایس-آرییس (ایم آر ایس اے) بیکٹیریا عمومی طور پر موجود ہوتے ہیں لیکن عام گھوڑوں میں یہ کم ہوتے ہیں تاہم کئی بیکٹیریا میں اینٹی بائیوٹکس کیخلاف پیدا ہونے والی مزاحمت، معاشرے کے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے

تحقیقاتی جائزے کے مصنف ڈاکٹر تھامس میڈاکس کہتے ہیں کہ جیسا کہ ہم ای کولی اور ایم آر ایس اے میں پیدا ہونے اینٹی مائیکروبیل مزاحمت کے سلسلے میں ہونے والی تحقیقات پر نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن  ایک بڑی تعداد میں ایسے بیکٹیریا گھوڑوں میں موجود ہیں جن کے اندر مائیکروبیل مزاحمت کے بارے ہم نہیں جانتے- انہوں نے کہا کہ غالباً یہ اہم ہے ہم گھوڑوں میں اینٹی مائیکروبیل مزاحمت کا ایک محدود علم رکھتے ہیں کہ وہ کون کون سے عوامل ہیں جو اس مزاحمت کو پیدا کرتے ہیں لیکن اس کو روکنے کے لیے ہمیں ابھی بہت کچھ جاننا باقی ہے

Journal Reference:
  1. T. W. Maddox, P. D. Clegg, N. J. Williams, G. L. Pinchbeck.Antimicrobial resistance in bacteria from horses: Epidemiology of antimicrobial resistanceEquine Veterinary Journal, 2015; 47 (6): 756 DOI: 10.1111/evj.12471
گوگل+ پر بھیجیں

About منتظم

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 comments:

Post a Comment